عوامی خیالات: اردو کے چراغ کو روشن رکھنے کی ایک کاوش
ہفت روزہ عوامی خیالات ایک ایسا مؤقر اخبار ہے جو شیرازِ ہند، جونپور سے اس وقت شائع ہو رہا ہے جب اردو زبان کو غیر ملکی کہہ کر پس پشت ڈالا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ سوتیلا سلوک برتا جا رہا ہے۔ یہ افسوس ناک حقیقت ہے کہ حکومت وقت ہی نہیں بلکہ اردو داں طبقہ بھی اپنی ہی تہذیب و ثقافت کی میراث سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اردو صرف ایک زبان نہیں، بلکہ ایک تہذیب، ایک شیرینی اور ایک چاشنی کا نام ہے، جس کا جادو ہر زبان و بیان پر حاوی ہے۔ انسانی گفتگو اردو کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے، اور یہی اردو وہ زبان ہے جو محبت، شائستگی اور ادب کی خوشبو بکھیرتی ہے۔
ایسے چیلنجنگ دور میں عوامی خیالات نہ صرف اردو کا پرچم بلند کیے ہوئے ہے بلکہ اپنے معیاری اخبار اور بصیرت افروز مضامین کے ذریعے اردو کے فروغ اور اس کے وقار کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ہماری یہ کوشش محض ایک صحافتی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک مشن ہے، جو اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والوں کی امانت ہے۔
ہمیں قوی امید ہے کہ اہلِ جونپور اور تمام اردو داں طبقہ ہماری اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں گے اور اس تحریک کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ کیونکہ کامیابی انسانی کاوشوں کا نتیجہ ضرور ہوتی ہے، مگر اس کا حتمی فیصلہ مالکِ کائنات کے دستِ قدرت میں ہے۔
عوامی خیالات – اردو کی بقاء اور فروغ کی ایک جدوجہد!