اسپتال کے سینیئر سرجن و بلڈ بینک کے انچارج ڈاکٹر سیف حسین خان اور ڈاکٹر عنبر خان ماہر امراض نسواں نے پر خلوص انداز میں سنیچر کو روزہ افطار کا اہتمام کیا، روزہ افطار میں شہر کی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کیا روزہ افطار کے بعد روزہ داروں نے اسپتال میں ہی مولانا جاوید کی امامت میں نماز مغرب ادا کی بعد نماز ملک میں امن و امان و بھائی چارہ کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس دوران ڈاکٹر سیف خان نے رمضان و روزے کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں روزے داروں کو روزہ افطار کروانا بہت ہی ثواب کا کام ہوتا ہے اور ساتھ ہی بتایا کہ روزے دار پورے دن بھوکے پیاسے رہتے ہیں اس لیے احتیاط کے طور پر افطار کے وقت انہیں بہت ہی ٹھنڈے پانی اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بچنا چاہیے بہت سے لوگ افطار کرنے کے بعد فوراً سگریٹ وغیرہ کا استعمال کرنے لگتے ہیں جس سے صحت پر برا اثر پڑنے کا اندیشہ بنا رہتا ہے۔
اس موقع پر اہم طور پر موجود رہے لوگوں میں ڈاکٹر محمد چاند باغوان،ڈاکٹر فیض احمد،ڈاکٹر فہیم خان،ڈاکٹر شفیق احمد،ڈاکٹر امتیاز،ڈاکٹر اے اے جعفری،ڈاکٹر اریب الزماں،ڈاکٹر یوسف انصاری،ڈاکٹر نعمان خان،ڈاکٹر سرفراز خان،الماس احمد صدیقی،محمد شاہد،عارف خان شہر صدر کانگرس پارٹی،ڈاکٹر معین خان،ڈاکٹر قمر عباس، ڈاکٹر حیدر عباس،عمران بنٹی ضلع صدر اے آئی ایم آئی ایم،مظہر آصف،صدام حسین صدر مرکزی سیرت کمیٹی،جمال ہاشمی،سلمان شیخ،ڈاکٹر عباسی،قاضی فیض احمد،نثار عزیز الدین،سینیئر صحافی عشرت حسین،سید حسنین قمر دیپو، محمد بلال جانی،ابو الخیر،عمران عباس،عامر عباس،محمد عثمان اس کے علاوہ ہسپتال اسٹاف میں جے ہند یادو،محمد شاہد،محمد اعجاز،محمد سعید،آدرش موریہ،محمد ارمان،شبانہ بانو،منیش نشاد،مایا گوتم،انتم یادو وغیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں