پیر، 12 مئی، 2025

پاک-بھارت تنازع میں امریکی مداخلت قبول نہیں، عارف خان

کانگریسیوں نے چراغ روشن کر شہیدوں کو پیش کیا خراجِ عقیدت

جونپور - ضلع کانگریس کمیٹی اور شہر کانگریس کمیٹی نے مشترکہ طور پر 'ایک دیپ شہیدوں کے نام' پروگرام 'ایک دیپ شہیدوں کے نام' کے پروگرام کے تحت دوشنبہ کو کھرکا کالونی میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے چراغ روشن کرکے اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے نم آنکھوں کے ساتھ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہر کانگریس کمیٹی کے صدر عارف خان نے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ملک پاکستان کے ارادوں پر بھروسہ کرنا مناسب نہیں۔ ہمارے ملک کی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے جو پاکستان جیسے شریر ممالک کو سبق سکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فوج کو ہمیشہ چوکنا رہنا چاہیے۔ شہر صدر عارف خان نے مزید کہا کہ جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ کی مداخلت سے ملک میں غم و غصہ ہے۔ پاک بھارت تنازع میں امریکی مداخلت بھارت کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ مرکزی حکومت کو امریکہ کی تجویز کو ٹھکرا کر پاکستان کو مکمل سبق سکھانا چاہیئے تھا۔

خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی سکریٹری ستیہ ویر سنگھ نے کہا کہ ملک کا ہر شہری فوج کے ساتھ کھڑا ہے، لیکن ملک مرکزی حکومت کی پالیسی سے متفق نہیں ہے۔ آج پورا ملک آئرن لیڈی محترمہ اندرا گاندھی کو یاد کر رہا ہے۔ اندرا گاندھی جن کے مضبوط عزم اور فوج کی بہادری نے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ضلع کانگریس کمیٹی کے ضلع نائب صدر راکیش مشرا نے کانگریس قائدین کے ساتھ مل کر شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ان بہادر سپاہیوں کو نم آنکھوں کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور پاکستان کی فائرنگ میں شہید ہونے والے شہریوں کو۔ ملک ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راکیش سنگھ ڈبو نے پروگرام میں آنے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر این ایس یو آئی کے ضلع صدر یشسوی سنگھ سریجن، راجکمار نشاد، شیکھر دویدی، کونسلر شاہنواز منظور، اجے سونکر، سوشل میڈیا انچارج شیلیندر یادو، راجیو نشاد، ارون شکلا، پرویش کمار، اشرف، ونے وشواکرما، سورج اپادھیائے،منیش سنگھ ،اقبال حسین،روشن سیٹھ،اشرف علی،ساجد مانو،روہت سونکر، دلدار،کارتکیہ سنگھ، محمد اسلام، گورو کشواہا، فیاض ہاشمی، دیپو وشواکرما، انتھونی، اجیت یادو، رنکو پنڈت، انکول موریہ، ششانک سونکر سمیت دیگر موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

3