پیر، 28 اپریل، 2025

تین دن گزر جانے کے باوجود کانگریس ضلع صدر کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے

جونپور۔ تین دن قبل کانگریس کے ضلع صدر کے اسکول میں ہنگامہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف پولس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ رات کے وقت کچھ شرپسند عناصر نے شجعان گنج تھانہ علاقے کے نگولی شجعان گنج میں واقع پرنوم اسکول کے دروازے کو ٹکر مارنے اور دیوار پر چڑھنے کی کوشش کی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

 اسکول مینیجر نے شجعان گنج پولس اسٹیشن کو تحریری شکایت دی اور مذکورہ چیزوں کے بارے میں جانکاری دی اور شجعان گنج پولیس اسٹیشن انچارج سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسکول کے مینیجر اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسکول کیمپس میں ہی رہتے ہیں غیر امدادی منیجر ایسوسی ایشن شجعان گنج کے صدر اکھیلیش سنگھ کی قیادت میں مراری سنگھ، شیام شنکر اپادھیائے، موہت شکلا، ایم پی پٹیل، سشیل مشرا وغیرہ نے پولیس اسٹیشن صدر شجعان گنج سے ملاقات کی اور پوچھا کہ تین دن گزرنے کے بعد بھی ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی؟ اگر کانگریس ضلع صدر کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی تو عام لوگوں کی حفاظت کا کیا ہوگا؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

3