پیر، 14 جولائی، 2025

عاشق نے بیوہ خاتون کو اتارا موت کے گھاٹ، پولیس قاتل کو پکڑنے میں مصروف

جونپور۔ تھانہ شہر کوتوالی حلقہ کے محلہ بلوچ ٹولہ میں عاشق نے اپنی بیوہ محبوبہ کو چاقو مار کرکے قتل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقہ کے مرحوم شہاب الدین کی بیوی شکیم النساء اپنے شوہر کی موت کے چند دن بعد ہی اپنے گھر کے قریب میں کرائے پر رہنے والے ایک شخص کی محبت کے جال میں پھنس گئی۔ اس دوران دونوں محبت کرنے والوں کے درمیان کچھ نہ کچھ اختلافات ہوتے رہتے تھے لیکن بعد میں وہ آپس میں صلح کر لیتے تھے۔

پیر کی رات تقریباً 8:00 بجے عورت کا اپنے عاشق سے جھگڑا ہوا اس دوران جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ عاشق نے اپنی محبوبہ کو چاقو مار کر زخمی کر دیا زخمی خاتون کو اس کے گھر والے ضلع اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کا بیٹا جاوید ولد مرحوم شہاب الدین تھانہ پہنچ گیا اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی جاوید کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے رستم ولد نامعلوم ساکن بردہ تھانہ بردہ ضلع اعظم گڑھ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہر کوتوال متھیلیش کمار مشرا، سپاہ پولس چوکی انچارج دھننجے کمار رائے اور دیگر جوانوں کے ساتھ موقع پر پہنچے، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پنچنامہ تیار کیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ دوسری جانب پولیس واقعے کے ملزم رستم کی گرفتاری کے لیے ممکنہ مقامات پر چھاپے مار کر رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

3