شاہ گنج/جونپور:- سماجی دشمن عناصر نے مقامی تھانہ علاقہ کے مولنا پور سبرحد گاؤں میں واقع تالاب میں زہریلا کیمیکل ڈال کر لاکھوں روپے مالیت کی مچھلیوں کو مار ڈالا۔ دوشنبہ کی صبح جب فش فارمر بیدار ہوا تو مچھلیاں تالاب کی مردہ ہوکر سطح پر آچکی تھیں اور تالاب میں مختلف مقامات پر زہریلے کیمیکل کے ڈبے تیر رہے تھے۔ مقامی پولیس کو فوری اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تالاب کا معائنہ کیا۔
غور طلب ہے کہ اسرہٹہ گاؤں کے رہنے والے محفوظ عالم گزشتہ 6 سالوں سے مولنا پور سبرحد گاؤں میں بڑے پیمانے پر مچھلی پالن کر رہے ہیں۔ محفوظ تالاب کی حفاظت کے لیے یہاں بنائے گئے شیڈ میں سوتے ہیں۔ محفوظ نے بتایا کہ رات 4 بجے کے قریب جب وہ سو رہا تھا تو کچھ سماجی دشمن عناصر نے اس کے دو تالابوں میں زہریلا کیمیکل ڈال دیا جس سے مچھلیاں مرنے لگیں صبح آنکھ کھلی تو لاکھوں روپے کی مچھلی مر چکی تھیں۔
تالاب کے مالک محفوظ عالم نے شاہ گنج تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، خبر لکھے جانے تک اس معاملے میں ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں