پیر، 17 مارچ، 2025

رونق رمضان:- سوئیاں رشتوں میں مٹھاس گھولتی ہے

جونپور:- دین اسلام کی پیروی کرنے والے مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبارک ختم ہونے کو ہے مسلمان اس ماہ مقدس کی تکمیل کے بعد عید کی نماز ادا کرنے کے لیے عیدگاہ تشریف لے جاتے ہیں اور عید کا تہوار انتہائی خوشی و مسرت ساتھ منائیں گے۔  اس لیے لوگ پہلے سے ہی عید کی خریداری اور تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے بازاروں میں عام دنوں کے مقابلے خاص طور پر موجودہ دور میں زیادہ رونق و چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے، عید کے دن لوگ خاص طور پر پکوانوں میں سوئیوں کا استعمال بڑے جوش و خروش سے کرتے ہیں اور اس دن اپنے گھروں میں خاص طور پر مہمانوں اور رشتہ داروں کے لیے دسترخوان پر سوئیاں پیش کرکے مہمان نوازی کے فرائض کو بخوبی نبھاتے ہیں اور سوئیاں ایک دوسرے کو تحفے کے طور پر بھی پیش کرتے ہیں،کیونکہ عید کا تعلق خوشی سے ہے اور سوئیں کا تعلق مٹھاس سے ہے، اس لیے اس دن لوگوں کو ان کا منہ میٹھا کرانےکے لیے سوئیں پیش کی جاتی ہے جس کی وجہ سے باہمی ربط اور رشتوں کے بندھن مزید مضبوط ہوتے ہیں۔

عید کے موقع پر ہر گھروں میں دو قسم کی سوئیاں تیار کی جاتی ہیں جنہیں مسلمان عید کی نماز ادا کرنے کے بعد کھاتے ہیں، ایک دوسرے کے گھر جا کر عید کی مبارکباد دیتے ہیں اور مل کر سوئیں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایک شیر خرما اور دوسری قمامی سوئی ہے۔شیر خرما کو دودھ اور کھوا کے ساتھ پکایا جاتا ہے جس کا ذائقہ لوگ کافی پسند کرتے ہیں اور قمامی سوئی کو چاشنی کے ساتھ پکایا جاتا ہے اس کے علاوہ اس میں چینی اور خشک میوہ جات بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسلمان عید کے دن اور بھی بہت سے میٹھے پکوانوں کو تیار کرنا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ صرف رشتوں میں مٹھاس شامل کرنا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

3