ہفتہ، 8 مارچ، 2025

جی ایچ کے ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جونپور:- شہر کے محلہ عمر پور میں واقع GHK ہسپتال میں FOGSI "فیڈریشن آف اوبسٹریٹرک اینڈ گائناکولوجیکل سوسائٹیز آف انڈیا" کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر عنبر خان کی طرف سے درجنوں خواتین کے مفت شوگر اور ہیموگلوبن کے ٹیسٹ کیے گئے۔

جی ایچ کے ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر عنبر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج FOGSI کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ میں 63 خواتین کا مختلف طریقوں سے معائنہ اور کونسلنگ کی گئی۔  انہوں نے بتایا کہ FOGSI اکثر مختلف مقامات پر خاص طور پر خواتین کی صحت کے لیے مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتا ہے جس میں ہیلتھ چیک اپ، کونسلنگ اور آگاہی کے پروگرام شامل ہیں۔

اس موقع پر آشیش، جئے ہند، رجو، سریتا، آدرش، شاہد، حنا، شبانہ، منیشا، مایا، انتیما، اعجاز، شبھم وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

3