جونپور:- اتر پردیش کے جونپور میں کانگریس پارٹی نے تنظیم میں بڑے بدلاؤ کیے ہیں پارٹی کے ہائی کمان نے ماہر تعلیم ڈاکٹر پرمود سنگھ کو ضلع صدر اور محمد عارف خان کو شہر صدر منتخب کیا ہے لکھنو میں ہوئے انٹرویو میں کل 10 لوگوں نے شہر صدر عہدے کے لیے دعویدداری پیش کی تھی جس میں سے محمد عارف خان کے نام پر آخری مہر لگی تھی۔
محمد عارف خان سن 1998 میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے اس کے بعد 1999 میں شہر سکریٹری 2005 میں ضلع سکریٹری 2010 میں منڈل صدر اقلیتی شعبہ اس کے بعد 2014 میں شہر صدر اقلیتی شعبہ 2019 میں ضلع صدر اقلیتی شعبہ جیسے عہدوں پر فائز رہے اس کے علاوہ اندرا آواس نگرانی سمیتی کے چیئرمین بھی رہے 2022 میں راجیو گاندھی سامانیہ گیان پرتی یوگیتا میں ضلع جونپور سے سب سے زیادہ رجسٹریشن کرانے میں پورے اتر پردیش میں پہلا مقام حاصل کیا تھا موجودہ وقت میں عارف خان ایک ہوٹل کے مالک ہیں اور انہیں سماجی کارکن کے طور بھی جانا جاتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عارف خان نے بتایا کہ میں اپنے اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ جیسے چھوٹے کارکن پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے شہر صدر کی کمان سونپی ہے میں پورے یقین کے ساتھ بھروسہ دلاتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو سو فیصد پورا کرنے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ عید بعد دوسرے ہفتہ تک شہر کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔
اس موقع پر مبارکباد دینے والوں میں سبھاسد شہنواز منظور،انجینیئر قاسم مصطفیٰ،وجے،محمد طاہر،سعد خان،استخارل پردھان،منوج پرجا پتی، اسد خان،ننھے،زید صدیقی،عمار خان،ببلو موریہ، وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
.jpg)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں