جونپور:- شہر کے محلہ لکھن پور واقع سینٹ جوزف اسکول میں آج ایک افطار پارٹی کا انعقاد سینٹ جوزف گروپ آف اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر نعمان خان کے ذریعے کیا گیا جس میں شہر کے خاص لوگوں نے شرکت کیا اور روزہ افطار کر کے ملک میں امن و امان کے لیے دعائیں مانگیں۔
سینٹ جوزف گروپ آف اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر نعمان خان نے اس موقع پر کہا کہ اسلام میں ایک مہینے کا روزہ رکھنا مسلمانوں پر فرض ہے مسلمانوں کے لیے رمضان کو نیکیوں کا موسم بہار کہا گیا ہے اس مہینے میں مسلمان اللہ کی عبادت زیادہ کرتا ہے یہ مہینہ عبادت کے ساتھ ساتھ سماج کے غریب اور ضرورت مند لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا ہے اس مہینے میں روزہ داروں کو افطار کرانے کا بہت ثواب ہے اس لیے قبل کی طرح اس سال بھی روزہ افطار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سینکڑوں روزہ داروں نے آج شرکت کر کے محبت و بھائی چارہ کا پیغام دیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر سعید اختر،صدام حسین صدر مرکزی سیرت کمیٹی،حفیظ شاہ،مظہر آصف، عبد الاحد منے،محمد مزمل خان،ابوذر شیخ،سعد خان، بلال خان سمیت وغیرہ موجود رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں