اعظم گڑھ،13 مارچ (نامہ نگار) 760 سے زائد مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کی خدمات کی رفتار دھیمی پڑ رہی ہے، وجہ صاف ہیکہ ایک ہی شخص کو بار بار خون ڈونیٹ کرنا پڑ رہا ہے، حالانکہ نئے لوگوں کو بھی اپنا خون ڈونیٹ کرنا چاہئے۔ورنہ تنظیم زیادہ دنوں تک اپنی خدمات انجام نہیں دے پائے گی۔ ان خیالات کا اظہار آج الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی اور خون عطیہ تحریک کے روح رواں ذاکر حسین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی طریقہ یہ ہیکہ مریض کے گھر والوں کو سب سے پہلے خون عطیہ کرنا چاہئے۔ ہم غریب، لاچار، مجبور اور بے سہارا مریضوں کیلئے کام کر رہے ہیں
جن گھروں میں درجن۔ بھر یا آدھا درجن تندرست نوجوان ہوں تو انہیں خود بلڈ ڈونیٹ کرنا چاہئے۔اس موقع پر ذاکر حسین نے عوام سے اپیل کی ہیکہ ہر اٹھارہ سال سے اوپر تندرست شخص کو ضرور بلڈ ڈونیٹ کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) مریضوں کو بالکل مفت خون مہیا کراتی ہے۔ تنظیم کی خاص بات یہ کہ مریضوں کو خون دینے کے بدلے نہ ایک پیسہ لیتی ہے اور نہ کوئی مطالبہ کرتی ہے۔تنظیم کے لوگ مفت خون ڈونیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیسے بھی خرچ کرتے ہیں۔اس طرح کا منفرد کام ہی کے بدولت الفلاح فاؤنڈیشن نیکی کے سفر میں لگاتار گامزن ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں