پیر، 14 اپریل، 2025

فلاح ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعے مفت طبی کیمپ کا ہوا انعقاد

جونپور:-  بخشاں تھانہ علاقے کے دربانی پور گاؤں واقع مدرسہ الفلاح میں فلاح ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعے مفت طبی و نسوانی امراض جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے مشہور و معروف ڈاکٹروں نے مریضوں کو مفت علاج کے ساتھ ساتھ  مفت میں دوائیں بھی تقسیم کی میڈیکل کیمپ کا افتتاع سینٹ جوزف گروپ آف اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر نعمان خان نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر شوگر ،بلڈ پریشر ،یورک ایسڈ سمیت آنکھوں کی جانچ بھی کی گئی۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر نعمان خان نے فلاح ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدے داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گاؤں دیہاتوں میں اس طرح کے بڑے میڈیکل کیمپ کا انعقاد بہت بڑی بات ہے جہاں ایک ہی چھت کے نیچے سنجیدہ بیماریوں کو لیکر بیداری کی کمی ہے امید ہے کہ اس طرح کے انعقاد سے گاؤں والوں میں بیداری پیدا ہوگی۔

وہیں اس موقع پر ڈاکٹر محمد چاند باغوان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ آج کے کیمپ میں تقریباً 200 مریضوں کے صحت کی جانچ کی گئی انہوں نے کہا کہ گاؤں میں زیادہ تر لوگ سنجیدہ بیماریوں کو لے کر بیدار نہیں ہے اس لیے ہمارا مقصد ہے کہ اس طرح کہ انعقاد کے ذریعے سے دیہی علاقوں میں لوگوں کو بیدار کیا جائے تاکہ وقت پر ان کا علاج ہو سکے۔

اس موقع پر شمس الزماں، ڈاکٹر ابو فیصل خان، ڈاکٹر اریب الزماں، ڈاکٹر یسیرہ علی، ڈاکٹر انم فاطمہ، ڈاکٹر پرتیک جوہر، گلریز انصاری، زیگم عباس،خالد افضل، امتیاز ندوی ،ابو الخیر ،ڈاکٹر عرشی ،سعد خان معراج خان ،عمران احمد، محمد بلال ،ساجد، محمد حارث وغیرہ موجود رہے آخر میں فلاں ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین صحافی اجود قاسمی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

3