پیر، 7 اپریل، 2025

کانگریس کے نو منتخب ضلع صدر و شہر صدر کا شاندار استقبال، کہا سب کے تعاون سے تنظیم کو مضبوط کیا جائے گا۔

جونپور:- کانگریس پارٹی کے نو منتخب ضلع صدر ڈاکٹر پرمود سنگھ و شہر صدر عارف خان کے استقبال کے لیے شہر کے ہندی بھون میں کارکنان اجلاس و حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کے حوالے سے کارکنوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا، جہاں سب سے پہلے کارکنوں نے ڈاکٹر پرمود سنگھ اور عارف خان کا گلپوشی کرکے استقبال کیا۔ اس دوران کارکنوں نے تنظیم کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس دوران ضلع صدر ڈاکٹر پرمود سنگھ نے کہا کہ تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے سب کا تعاون بہت ضروری ہے۔ کارکنان آپسی اختلافات بھلا کر تنظیم کو مضبوط کریں تاکہ ضلع میں کانگریس مضبوط ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جو بھی ذمہ داری ملی ہے میں اسے پوری لگن اور ایمانداری سے نبھاؤں گا کارکنوں کے وقار میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

شہر صدر عارف خان نے ریاستی اور قومی قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے ہر وارڈ میں پروگرام منعقد کرکے وارڈ صدور کو نامزد کیا جائے گا۔ کانگریس کے ہر رکن کو اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم 2027 میں اتر پردیش میں حکومت بنائیں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس کے دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر فیصل حسن تبریز، وشال سنگھ حکم، پنکج سونکر، آر سی پانڈے، راکیش سنگھ ڈبو، راکیش مشرا، فیاض ہاشمی، دیویندر سنگھ، ریکھا سنگھ، امت تیواری ببلو، ساجد مانو، جبار علی سلمانی، نیاز طاہر شیخو، ابوذر شیخ، نثار احمد، نیاز طاہر شیخو، ششانک سونکر، دیوراج پانڈے، انیس احمد، شاہنواز خان سمیت کانگریس کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ستیہ ویر سنگھ نے آج کے پروگرام کی نظامت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

3