پیر، 14 اپریل، 2025

وامق ریاض کانگریس میں سوشل میڈیا اسٹیٹ کوآرڈینیٹر منتخب

جونپور:- انڈیا یوتھ کانگریس سوشل میڈیا کے قومی صدر منو جین نے مورخہ 08.04.25 کو اتر پردیش یوتھ کانگریس سوشل میڈیا اسٹیٹ چیف کنوینر، اسٹیٹ کنوینر ،اسٹیٹ کوآرڈینیٹرس، اسٹیٹ کو کوآرڈینیٹرس کی فہرست ایک پریس ریلیز کے ذریعہ جاری کی ہے جس میں جونپور کے کھیتسرائے کے رہنے والے وامق ریاض کو جلد ہی ریاست کی کوآرڈینیٹر کے طور پر ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس کی اطلاع ملتے ہی مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے لگے وامق ریاض کئی سالوں سے کانگریس کارکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وامق ریاض نے کہا کہ مجھے جو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے میں اسے پوری ذمہ داری سے نبھاؤں گا اور اپنے رہنما راہل گاندھی کے خیالات کو عوام تک پہنچاؤں گا۔ وامق ریاض نے ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی، قومی صدر ادے بھانو چب، ندیم جاوید سابق ایم ایل اے، سوشل میڈیا کے قومی صدر منو جین، ریاستی صدر وشال سنگھ، انچارج شانتنو سنگھ، چیف کنوینر ونیت چوبے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مبارکباد دینے والوں میں حمام وحید، کانگریس پارٹی کے ضلع صدر پرمود سنگھ، سٹی صدر عارف خان، کونسلر شاہنواز منظور، شاہنواز خان، حذیفہ خان، بلال جاوید، ارمان شیخ، کلیندر بند، عامر قریشی سمیت  دیگر شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

3