اتوار، 30 مارچ، 2025

المدنی پبلک اسکول کے سالانہ امتحانی نتائج کی تقریب تقسیم ہوئی اختتام پذیر

جونپور:- شہر کے محلہ تارا پور تکیہ میں واقع المدنی پبلک اسکول میں سالانہ امتحانی نتیجہ کی تقسیم کی تقریب المدنی پبلک اسکول کے ڈائریکٹر مولانا وسیم احمد شیروانی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مولانا ظفر،مولانا انعام الحق،محمد ذیشان مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

پروگرام کا آغاز اسکول کی طالبہ طیبہ ظفر نے تلاوتِ قرآن سے کیا۔ اس کے بعد ایل کے جی سے کلاس 5ویں تک پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا اسکول ٹاپر طیبہ ظفر کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔

سالانہ امتحانی نتائج کی تقسیم کے بعد بچوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر مولانا وسیم احمد شیروانی نے کہا کہ المدنی پبلک اسکول ایک ایسا اسکول ہے جہاں بچوں کو اچھی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی پرورش پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ اور یہ بھی اعلان کیا کہ نئے داخلے لیے جا رہے ہیں نئے تعلیمی سیشن 2025-26 کی کلاسز اپریل سے شروع ہوں گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر رضی اختر، شمس تبریز، مسیح الزمان خان، بلال احمد، ضرار احمد، صدر الدین، حافظ محمد طلحہ، حافظ محمد سیف کے علاوہ ہیڈ ماسٹر، اساتذہ، والدین اور طلباء موجود تھے۔ اسکول انتظامیہ نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

3