ذکرہ خاتون دختر نوشاد احمد 96.5 فیصد حاصل کرکے آٹھویں جماعت کی اسکول ٹاپر رہیں اور انہیں خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ جامعہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین مولانا انوار احمد قاسمی نے تمام بچوں کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا انوار احمد قاسمی چیئرمین جامعہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے کہا کہ مدر عائشہ چلڈرن اکیڈمی سینئر سیکنڈری اسکول سی بی ایس ای سے منسلک اسکول ہے جو اس یقین پر مبنی ہے کہ اگر صحیح ماحول دیا جائے تو یہاں کا ہر بچہ کھلنے کے لیے تیار ہے۔
مدر عائشہ چلڈرن اکیڈمی ان بہترین اسکولوں میں سے ایک ہے جہاں بچے کے جسمانی نشوونما کے مختلف ڈھانچے پر صحیح درس وتدریس کا نفاذ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے تعلیمی سیشن 2025-26 کی کلاسز اپریل سے شروع ہوں گی جس کے لیے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے آج ہی مدر عائشہ چلڈرن اکیڈمی سینئر سیکنڈری اسکول میں داخلہ لیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں