جونپور:- شہر کے محلہ منڈی نصیب خاں میں واقع شہر کانگریس دفتر پر سنیچر کو شہر صدر کانگریس کمیٹی محمد عارف خان کے ذریعے روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں کانگریس کارکنان کے ساتھ ساتھ درجنوں روزے داروں نے شرکت کر کے ایک ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا جس میں روزہ داروں نے ملک میں امن و چین اور بھائی چارہ کے لیے دعائیں مانگیں۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران ضلع کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر پرمود سنگھ نے کہا کہ ہمارا بھارت ملک گنگا جمنی تہذیب کا ملک ہے جہاں سبھی مل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے پروگراموں میں شامل ہو کر اتحاد کا پیغام دیتے ہیں۔ شہر صدر کانگریس کمیٹی محمد عارف خان نے کہا کہ کانگرس پارٹی کی صدیوں پرانی روایت رہی ہے جہاں ہر تیوہار ہم سب مل کر مناتے ہیں اسی ضمن میں آج شہر کانگریس دفتر پر روزہ افطار کا اہتمام کرکے اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دیا گیا۔
اس موقع پر ستویر سنگھ،نکلھلیش سنگھ،صدام حسین صدر مرکزی سیرت کمیٹی،مظہر آصف، شاہنواز منظور،کلیم احمد،اتل سنگھ،راکیش سنگھ ڈبو،منیش شریواستو،اجئے سونکر،سندیب سونکر، امن سنہا،وشال سنگھ حکم،فیاض ہاشمی،ابوذر شیخ،عامر قریشی،سرون جیسوال،کمال الدین انصاری سمیت درجنوں روزے دار موجود رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں